295

وادی سون کے جنگلات میں آگ نے تباہی مچادی قیمتی درخت جل کر راکھ

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)وادی سون کے موضع کھبیکی اور تاریخی قلعہ تلاجہ کے قریب گزشتہ دوروز سے پہاڑوں میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا گیا ہے ریسکیو1122،اور علاقہ مکینوں کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں سخت گرمی اور سوکھے درخت پتوں تیز ہواوں سے آگ مذید پھیلتی جاررہی ہے اب تک جنگل میں بے شمار قیمتی درخت جل کر راکھ ہوگئے ہیں جنگلی حیات کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے یادرہے کہ ہرسال وادی سون کے مختلف جنگلات میں کہیں نہ کہیں آگ لگ جانے سے جنگلات سے قیمتی درخت جل کر راکھ ہوجاتے ہیں لیکن آج تک انتظامیہ کی جانب سے موثر کارروائی نہیں کی جاتی وادی سون کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں