232

نوشہرہ ریسکیو 1122عملہ نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)ریسکیو عملہ نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی نوشہرہ ریسکیو1122 عملہ کو ایمبولینس سے ملنے والی سونے کی انگوٹھی مالکان کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو عملہ تحصیل نوشہرہ نے اپنے پیاروں سے دور رہتے ہوئے عیدالفطر کے دوران ،کھبیکی جھیل،کنٹی باغ اور مقامی علاقے میں رونما ہونے والی ایمرجنسیز پر اپنے فرائض سرانجام دیئے عید کے دوسرے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ سے بہتر علاج معالج کے لئے نوشہرہ سٹی کے 25سالہ محمد نوید ہیڈ انجری کے مریض کو ڈی ایچ کیو جوہرآباد ریفر کیا گیا متاثرہ مریض کو پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے بحفاظت ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کر دیا دوران شفٹنگ لواحقین کی سونے کی انگوٹھی ریسکیو ایمبولینس میں گر گئی جس کا لواحقین کو علم نہ ہوا بعد ازاں ریسکیو عملہ کو ایمبولینس میں سے سونے کی انگوٹھی ملی ریسکیو عملہ نے متاثرہ مریض کے لواحقین سے رابطہ کرکے ان کو ریسکیو آفس تحصیل نوشہرہ بلوایا اور سونے کی انگوٹھی ان کے حوالے کردی جس پر انگوٹھی مالکان نے ریسکیو عملہ کی ایمانداری کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں