نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہدفاروق اعوان)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں سینٹرل اسٹیشن خوشاب کے ہمراہ تینوں تحصیلوں کے ریسکیو اسٹیشنز پر افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا ریسکیو اہلکار ماہ صیام میں روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ریسکیو اسٹیشنز پر روزانہ کی بنیاد پر قرآن پاک کی تلاوت بمعہ ترجمہ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک بہترین انسان ہی مصیبت زدہ اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے بے لوث جذبہ رکھتا ہے ہر خاص و عام کو دنیاوی زندگی کے ساتھ آخرت کی زندگی کو سنوارنے کے لئے قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھنے کی اشد ضرورت ہے انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ماہ صیام کا بابرکت مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے رحمتیں، برکتیں اور بخشش کا زریعہ بن کر نازل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک نوع انسان کی خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے بہترین نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہر خاص و عام دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتا ہے افطار ڈنر کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔۔۔۔
115