نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان) احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والا 14000ہزار امدادی پیکج ملنا محال ہو گیا میلاد چوک تا تکبیر چوک نوشہرہ سڑک پر بنائے گئے امدادی سینٹر پر خواتین کا بچوں سمیت کوئی پرسان حال نہیں امدادی سینٹر پر خواتین کے بیٹھنے کی جگہ اور دیگر انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے روزہ دار خواتین شدید گرمی کے باعث قطاروں میں کھڑے کھڑے ذلیل وخوار ہونے لگی ہیں خواتین کو امدادی پیکج نہ ملنے اور ناقص انتظام پر خواتین کی دہائیاں احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والا امدادی پیکج مستحق خواتین کے لئے درد سر بن گیا خواتین نے بتایا کہ گھنٹوں گھنٹوں سسٹم بند رہنے لگا روزانہ سینکڑوں خواتین کو امدادی رقم کا میسج موصول ہوتا ہے پر دن میں چند ہی خواتین اس امدادی پیکج سے مستفیدہوتی ہیں خواتین کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ میں بنائے گئےگزشتہ دنوں چلنے والے امدادی سینٹر پر بیٹھنے کے انتظامات قدرے بہتر تھےدوردارز سے آئی خواتین کو اب کئی کئی دن انتظار کے بعد بھی پیسے وصول کرنا مشکل ہو گیا خواتین نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ اور ڈپٹی کمشنر خوشاب سے بہتر انتظامات کے لئے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
306