نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان )وادی سون کے معروف ٹرانسپورٹر سیٹھ ملک محمد فیاض اعوان گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ان کی میت کراچی سےآبائی علاقہ نوشہرہ لائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم کی نماز جنازہ پیر سید ظفر حسین شاہ نے پڑھائی نماز جنازہ میں وادی سون اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان دربار بابا ساوی بیری والا میں کی گئی علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ملک محمد فیاض اعوان مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ غم اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبروجمیل عطا کرئے مرحوم نیک سیرت،خوش اخلاق،شیریں زبان،غریب پرور انسان تھے اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوکر مرحوم اطمینان قلب حاصل کرتے تھےان کے اخلاق کا ہر کوئی معترف تھا مرحوم کی قل شریف کی روحانی محفل دارہ سدال میں ادا کی گئی قل شریف کی محفل میں آستانہ عالیہ مکان شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ حامد عزیز حمیدی نے خصوصی خطاب کیا۔
1,006