نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک زاہد فاروق اعوان)محمد سلیم،غلام مصطفی،محمد امین،نورحسین،محمد ندیم،محمد اقبال اور دیگر درجنوں افراد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ نوشہرہ تا سرہال سڑک براستہ کھرال اعوان ٹائون سے جنوب کی جانب صاحب خان افغانی پٹھان نے لب سڑک پلاٹ خریدا جسکی بنیادیں سڑک کے باہر کھدائی کرادی ڈیرہ جات کے مکینوں نے مشترکہ طور پر عدالت عالیہ سے رجوع کرکے حکم امتناعی دوائمی حاصل کیا حکم امتناعی کی پیشی سے قبل چالیس افراد کے لگ بھگ افغانی پٹھانوں رات کی تاریکی میں کام شروع کردیا محمد سلیم کی 15کال کرنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعمیرات کا کام رکوا دیا ہے میڈیا کی وساطت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکم امتناعی کا مذاق اڑانے افراد کا متعلقہ حکام نوٹس لیکر قانونی کاروائی کریں ۔
180