نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)انچارج پولیس اسٹیشن نوشہرہ ایس ایچ او ملک قاسم نتھوکہ نے کہا ہے کہ تھانہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اورامن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہےجرائم پیشہ عناصر اور اُن کے سہولت کاروں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی وہ وادی سون پر یس کلب کے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او خوشاب کے احکامات کی روشنی میں علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنا دیاگیا ہےکوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں جرائم کے خاتمے کے لیے میڈیا کا کردار قابلِ تعریف ہے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرکے اُنہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جس کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کوبروئے کار لائے جارہاہے ان شاءاللہ میری تعیناتی کے دوران علاقہ تھانہ نوشہرہ امن کا گہوارہ بنے گا۔
188