نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشانفاروق اعوان)بلدیہ کی عدم توجہی کے باعث شہرکے محلہ جات گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہونے لگے ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے متعدد بار افسران بالا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے لیکن تاہم کوئی نوٹس نہیں لیا گیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاکروبوں کی کمی ہے وہ بھی سستا رمضان بازار میں انکی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں عید کے بعد شہر کی صفائی پر توجہ دی جائے گی ضرورت اس بات کی ہے انتظامیہ خاکروبوں کی بھرتی کرکے شہر کے مکینوں کو گندگی غلاظت سے نجات دلوائے۔
163