نوشہرہ سون سکیسر(رپورٹ ملک ذیشان فاروق اعوان)سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پرامن ریلی نکالی گئی ریلی تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک اخلاق نسال کی قیادت میں میلاد چوک سے شروع ہوکر مین بازار سے گزرتی ہوئی تکبیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں وادی سون کے تمام علاقوں سے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں،نوجوانوں نے شرکت کی ریلی میں ضمیر فروش منحرف نمائندوں ،پی ڈی ایم ،امریکہ کے خلاف بھر پور نعرے بازی اور پاک افواج زندہ بادکے نعرے لگائے گئے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک اخلاق نسال،ملک اعجاز پرویز،ملک نعیم ظفراور دیگر مقررین نے کہا کہ عمران خان محب وطن انسان ہے اسکا قصور ایبسلوٹلی ناٹ کہنا تھا امریکی سازش پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد اور سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ عالمی سازشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان عوامی لیڈر ہے جس نے امریکہ کی غلامی قبول نہ کرکے پاکستانی عوام کے سر فخر سے بلند دیے ہیں پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے حلقہ کے ایم این اے ملک عمراسلم اعوان اورایم پی اے ملک فتح خالق بندیال کو خراج تحسین پیش کیا جو سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
291