191

اہلسنت وجماعت وادی سون کا نمائندہ اجلاس دربار غوثیہ کھوڑہ شریف پیر طریقت پیر سید ضمیر حیدر گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اہلسنت وجماعت وادی سون کا نمائندہ اجلاس دربار غوثیہ کھوڑہ شریف پیر طریقت پیر سید ضمیر حیدر گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ محمد حمیدالحن حمیدی آستانہ عالیہ مکان شریف کفری، میاں محمد سلیم نوشہرہ،پروفیسر جاوید اقبال کھارا پرنسپل جامعہ مدینۃ النبی یونیورسٹی ڈھاکہ،محمد اسلم جانی اعوان انجمن مہریہ نصیریہ، غلام جیلانی منہاجین تحریک منہاج القرآن، نوشہرہ،قاضی غلام مصطفیٰ عابد علوی،ملک آفتاب احمد اعوان انجمن طلبا اسلام،پیر محبوب عالم اوچھالی،قاضی شمس الرحمٰن نوشہرہ،حاجی شوکت علی ترابی،حافظ محمدعلی حیدر اعوان،قاری حیدری قادری،محمد نواز اسامہ،بانی انجمن غلامان اہل بیت وصحابہ ابوالحامد پیر محمد امیر سلطان چشتی قادری اور دیگر علما و مشائخ غلامان اہل بیت،انجمن فدائین اسلام شنکیاری شریف،غلامان غوث اعظم،درباری نعت کونسل،درباری فرینڈز نے شرکت کی اجلاس میں سرپرست اعلیٰ و صدر کو بانی عہدیداران مکمل کرنے کا اختیار دیا گیا اور ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ہم اللّٰه تعالیٰ کی وحدانیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختمِ نبوت اہل بیت اطہار علیہم السلام کے محفوظ عن الخطا اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ادب و احترام کے قائل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں