127

پی ٹی آئی کےتمام کارکنان پر امن رہیں،ایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)منحرف ارکان کے ووٹ کو شمارکرنے کے فیصلے سے کرپشن کی نئی راہیں کھلیں گی سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل63-Aکےنظرثانی کیس میں منحرف ارکان کے ووٹ کا شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کاباظہارپاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی81ممبرصوبائی اسمبلی ملک حسن اسلم اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےتمام کارکنان پر امن رہیں اور کوئی ایسا غیر قانونی کام نہ کریں جس سے پی ٹی آئی پر انگلی اٹھے حکومت تو پہلے ہی چاہتی ہے کہ کسی طرح کارکنوں کو اشتعال دلوا کر ناخوشگوار فضا کی جائے مگر ہم ان کے منصوبے کو ناکام بنا دینگےجس طرح ہمارے کارکنوں کو پکڑ کر ان پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں ناکام حکومت سے دہشتگرد تو پکڑے نہیں جاتے سیاسی کارکنوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جس سے پاکستان کے حالات ہرگزرتے دن کیساتھ خراب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں