209

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے وادی سون میں خصوصی افراد میں ہمت کارڈ تقسیم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اعلان کردہ ہمت کارڈ تقسیم آغاز کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے سپیشل خصوصی افراد کو ہمت کارڈ تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی افراد کےلئے ہمت کارڈ انقلابی منفرد تحفہ ہے ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو ہر سہ ماہی دس ہزار پانچ سو روپے کی رقم دی جائے گی اور پنجاب میں ہمت کارڈ کو سپیشل افراد میٹرو بس،اورنج ٹرین میں ٹریول کارڈ کے طور پر استعمال کرکے مفت سفر کرسکیں گے ہمت کارڈ کا مقصد سپیشل خصوصی طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف نے در پیش مشکلات کے باوجود ملک پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں معثیت اور کاروبار میں ترقی ہوتی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کام کیا ہے انہوں نے ہمت کارڈ تقسیم تقریب میں وادی سون کی عوام کو یقین دلایا کہ جابہ تا نوشہرہ اوچھالی سڑک کی تعمیر ومرمت پر جلد کام شروع ہوگا سابق ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کے اقدام کو سراہا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سی ڈی نجمہ النساءملک نے ہمت کارڈ کی افادیت اور استعمال بارے تفصیل سے حاضرین اور سپیشل افراد کو بریف کیا اور کہا کہ محکمہ کی جانب سے ہمت کارڈ کی رجسٹریشن شفاف اور میرٹ پر کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن، تحصیل نوشہرہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے سپیشل افراد کےلئے ہمت کارڈکسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں