248

ادبی تنظیم بزم قاسمی کے زیراہتمام نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کی ادبی تنظیم بزم قاسمی کے زیراہتمام وادی سون کا پہلا نعتیہ مشاعرہ زیر صدارت شاعر علیم ملک منعقد ہوا مہمان خصوصی معروف شاعر ظہیر باقر بلوچ آف خوشاب نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض نعتیہ دیوان سبیل عطا کے خالق اور میزبان شاعر حافظ الیاس حافظ نے کی آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور نعت رسول مقبول حسن رضا قادری نے پڑھی بزم قاسمی کے سیکرٹری غلام مجتبی اعوان نے بزم کے قیام اور اہداف پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بزم کا مقصد احمد ندیم قاسمی کے ادبی سلسلے کو آگے بڑھانا ہے اور ہم ان شاءاللہ اس پلیٹ فارم سے ہر سال نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کرتے رہیں گے روحانی محفل مشاعرہ میں نعتیہ کلام مدثر سجاد ساجد،قاضی احمد رضا،تصور عباس،منیر احمد ساون،حافظ الیاس،غلام مجتبی اعوان،خالد محمود سیالوی،غلام مصطفیٰ عابد علوی،ڈاکٹر نذیر مخلص،ذوالفقار ہمدم اعوان،ظہیر باقر بلوچ اور علیم ملک نے نعتیہ کلام پڑھ کر حاضرین نے محلوظ ہوکر داد دی اور کاوش کو سراہا بزم قاسمی کی انتظامیہ نے مشاعرے کے انعقاد میں خصوصی تعاون پر الحاج قاری بلال مدنی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں