83

ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈی سی آفس خوشاب میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے )ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈی سی آفس کے سٹاف اور دیگر سائلین میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاط پر مشتمل آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے افزائش کو روکنے کیلئے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہے اورکسی بھی جگہ پانی کھڑا نہیں ہونے دینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں