211

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپورتھل کے ہمراہ خوشابننے خدمات سر انجام دیں

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپورتھل کے ہمراہ خوشاب شہر،جوہرآباد شہر کی عیدگاہوں اور سیاحتی مقامات کنہٹی گارڈن،ڈیپ شریف،امب شریف،اوچھالی جھیل،کھبیکی جھیل،نزد پل دریائے جہلم و دیگر سیاحتی مقامات پر اپنے پیاروں سے دور رہتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں انہوں نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں رونما ہونے والی ایمرجنسیز کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو ٹوٹل 1501 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 420 ایمرجنسی کالز تھیں عید کے ایام میں76 روڈ ٹریفک حادثات،287میڈیکل ایمرجنسیز،گوشت بناتے ہوئے چھری اور ٹوکا وغیرہ سے زخمی کی7 ایمرجنسیز،4 آتشزدگی کے واقعات،7کرائم کے واقعات،39 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں موقع پر 114معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 291 زیادہ متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 415 متاثرین کو ریسکیو کیا عیدالاضحیٰ کے ایام میں بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 13 مریضوں کو منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں