350

گورنمنٹ پرائمری سکول مناواں نوشہرہ وادی سون میں پاسبان ویلفئیرسوسائٹی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)گورنمنٹ پرائمری سکول مناواں نوشہرہ وادی سون میں پاسبان ویلفئیرسوسائٹی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم میں صدر شکیل احمد چوہدری، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نہنگ کے سبجیکٹ سپیشلسٹ شماریات ملک فہیم اختر نتھوکہ،ہیڈماسٹر ملک سعد نواز اعوان اور سماجی شخصیت ملک زاہد نواز اعوان نے پودے لگا ئے شکیل احمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ جو مسلمان درخت لگائے یا فصل بوئے ، پھر اس میں سے جو پرندہ،انسان،چوپایہ کھائے،تو وہ اس کی طرف سے صدقہ شمار ہو گا حضرت محمد ﷺ نے شجر کاری کو اتنی اہمیت دی کہ اس عمل کو قیامت تک جاری رکھنے کا حکم فرمایا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ملک فہیم اختر نتھوکہ نے کہا ہے کہ ہم سب کو اس موسم بہار میں اپنے سکول دفتر گھروں زمینوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر سر سبز خوبصورت پاکستان بنانے میں اپنا مثبت متحرک کردار ادا کرنا چاہئے ملک سعد نواز اعوان اور ملک زاہد نواز اعوان نے کہا ہے کہ درخت طوفان سخت گرم موسم کی شدت اور آبی کٹاؤ کو روکتے ہیں ، 10 درخت ایک ٹن ائیر کنڈیشنر جتنی ٹھنڈک مہیا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں