نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پاسبان ویلفیئر سوسائٹی خوشاب کے صدر شکیل احمد چوہدری،سماجی شخصیت ملک سعد نواز اعوان،ملک طاہر اعوان کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول صدیق آباد میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں واک کی گئی شکیل احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلم اعظم حضرت محمد نے فرمایا ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے والدین کا دینی اور قومی فرض ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم و ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے گھر کے قریبی گورنمنٹ سکولز میں داخل کروائیں پاکستان کی ترقی تعلیم میں ترقی سے وابستہ ہے گورنمنٹ سکولز میں اعلی تعلیم یافتہ،تجربہ کار مرد و خواتین اساتذہ فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں ملک سعد نواز اعوان، ملک طاہر اعوان نے کہا کہ سرکاری سکولز میں داخلے شروع ہوچکے ہیں سرکاری سکولز کی عمارتیں خوبصورت،کشادہ اور کھیل کے میدان ہیں سرکاری سکولز میں مفت تعلیم ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم نصابی کتب تیار کرتے ہیں سرکاری سکولز میں قرآن مجید کی تعلیم کا بطور خاص خیال رکھا جاتا ہے سرکاری سکولز میں ہم نصابی سرگرمیوں کھیل تفریح،ادبی مقابلہ جات،اخلاقی تربیت کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے گورنمنٹ سکولز میں امتحانات کا ایک باقاعدہ نظام موجود ہے پاسبان کی سکول داخلہ مہم واک میں سماجی کارکنان،نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
331