نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ایس ای ہائی وے سرکل سرگودھا منصور احمد نے قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان کی تجویز پر ضلع خوشاب کی تیرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کل لاگت 3 ارب 92 کروڑ 33 ہزار روپے کی منظوری کیلئے اپنی سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کردی ہیں ان میں نوشہرہ تا سکیسر ائیر بیس روڈ 64 کروڑ 52 لاکھ 80 ہزار روپے نوشہرہ روڈ پٹرولنگ چوکی تا کھٹوائی روڈ 25 کروڑ 5 لاکھ 80 ہزار روپے نوشہرہ تاجابہ روڈ 35 کروڑ 69 لاکھ 18 ہزار روپے خوشاب تا لنگر والا پل روڈ 58 کروڑ 36 لاکھ 79 ہزار روپے خوشاب پیل تلہ گنگ روڈ 16 کروڑ 55 لاکھ 97 ہزار روپے روڈا نورپور تھل روڈ 10 کروڑ 96 لاکھ 45 ہزار روپے گنجیال وڑچھہ روڈ 20 کروڑ 21 لاکھ 29 ہزار روپے نورپور تھل تا ڈسٹرکٹ باونڈری بھکر براستہ جھرکل 27 کروڑ 87 لاکھ 45 ہزار روپے گروٹ آدھی کوٹ رنگ پور روڈ 54 کروڑ 32 لاکھ 11 ہزار روپے گنجیال آدھی کوٹ روڈ 22 کروڑ 38 ہزار روپے مٹھہ ٹوانہ تا آدھی کوٹ روڈ 25 کروڑ 43 لاکھ 96 ہزار روپے نورپور تھل کاکا روڈ براستہ جمالی 3 کروڑ 24 لاکھ 69 ہزار روپے رنگ پور نورپور تھل روڈ 26 کروڑ 82 لاکھ 16 ہزار روپے شامل ہیں
211