114

کھبیکی جھیل پر ٹوارزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجا ب کی جانب سے شجر کاری پروگرام کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت کھبیکی جھیل پر ٹوارزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجا ب کی جانب سے شجر کاری پروگرام کا انعقاد کیا تقریب میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر نوشہرہ کے طلباء نے خصوصی طور پر شرکت کرکے پودے لگائے اس موقع پر TDCP کھبیکی جھیل کے انچارج نوید انجم نے کہا کہ کھبیکی جھیل پر شجر کاری کے ذریعے جھیل کو خوبصورت اور اسکے ماحول کو بہتر بنایا جا رہا ہےخصوصی طلبا اور طالبات کی شرکت انتہائی خوش آئند ہے انہوں نےکھبیکی جھیل پر شجر کاری مہم کو سراہا محکمہ زراعت توسیع نوشہرہ کے انچارج ڈاکٹر فاروق احمد نے کھبیکی جھیل پروگرام میں شجرکاری کے بارے مکمل تفصیل سے آگاہ کیا
تقریب میں WWF پاکستان کے پراجیکٹ انچارج محمد عمر اور محمد احمد نے شرکت کی بعد ازاں کھبیکی جھیل پروگرام کے شرکا نے پھلدار پودے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں