نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون میں ماہ صیام کے مقدس ماہ کی آمد ہوتے ہی ناجائزمنافع خور اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب دوکانداروں نے مصنوعی مہنگائی کرکے وادی سون کے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا آٹا،کھجور،پیازاورمشروبات دیگر اشیائے روزمرہ بازار سے غائب ہونے لگی ہیں اشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں متوسط طبقے کے لوگ بھی اس ہوشربا مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں یہاں کے مکینوں،صارفین،سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈی سی خوشاب،اے سی نوشہرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنا کر مصنوعی مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کیا جائے۔
97