نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی وادی سون کے مرکزی قصبہ نوشہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں وادی سون کے مختلف علاقوں سے آنیوالے افراد کی فرداً فرداًشکایات سنی گئیں اور انکے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے گئے ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کھلی کچہری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خوشاب کی عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا پولیس کا فرض ہے پولیس حاکم کا نہیں خادم کا کر دار ادا کر رہی ہے کھلی کچہری کا مقصد سائلین کو انصاف انکی دہلیز پر حل کرانا ہے کہ آپ کو اپنے مسائل کیلئے ڈی پی آفس جوہر آباد کا سفر نہ کرنا پڑے انہوں نے شرکا کو کہا کہ اپنے مسائل کھل کر بیان کریں انشاءاللہ ازالہ ہوگا منشیات کے خاتمہ کے لئے شہری پولیس سے تعاون کرکے منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرہ کے ناسوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے موٹر سائیکل چوری سمیت ہر چوری اور ڈکیتی کی واردات کی 24گھنٹوں میں ایف آئی آر درج ہو گی فرنٹ ڈسک پر درخواست دے کر ٹوکن حاصل کریں آپ کی کوئی بھی درخواست رائیگاں نہیں جائے گی آخر میں انہوں نے سائلین کے مسائل سن کر احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن،ایس ایچ او ملک اعجاز احمد بھی موجود تھے۔
131