118

منشیات فروشوںطکے خلاف پولیس کا جہاد جاری ہے،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیرمحمد نعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب نے تھانہ نورپور میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا سائلین کے مسائل سن کر حل طلب کے احکامات جاری کئے شرکا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصدشہریوں کی افسران تک رسانی کوآسان بنانا ہے تاکہ آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل افسران تک پہنچا سکیں اور ان کے مسائل کو میرٹ اور قانون کے مطابق فوری طور حل کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف خوشاب پولیس کا جہاد جاری ہے آپ کے پاس اس سے متعلق کوئی بھی معلومات ہو فوری پولیس کے نوٹس میں دیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی شرکا تقریب نے ڈی پی او خوشاب کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں