نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس (ستارہ امتیاز)ڈاکٹر رضوان نصیرنے پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب اور تحصیل ریسکیو سٹیشن نوشہرہ کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوخوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے ان کا استقبال کیا اور ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کو سلامی پیش کی سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیورز سے دوران خطاب کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ایشیا کی پہلی تربیت یافتہ ایمرجنسی سروس ہے جس کی بدولت حادثات و دیگرایمرجنسی میں لاکھوں قیمتی جانو ں کے ساتھ کروڑوں مالیت کے قیمتی سامان کو بھی محفوظ کیا گیا پنجاب ایمرجنسی سروس واحد ادارہ ہے جو بلا تفریق متاثرین کو 24 گھنٹے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے ہر خاص و عام کو بروقت اور معیاری ریسکیو سروسز کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے سروس کے معیار کوبرقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ریسکیورزجوش و جذبہ سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں نہ صرف اپنے اسٹیشن اور آلات کی حفاظت کریں بلکہ خود کو بھی جسمانی اور ذہنی طور پر چست اور توانا رکھیں روزانہ کی بنیاد پر فزیکل مشق لازم کریں۔
مزیداس موقع پرانہوں نے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمزکے رضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور مقامی سطح پرریسکیو1122کے شانہ بشانہ متاثرین کوبے لوث خدمات کی فراہمی پر ان کو سراہا دوران وزٹ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیوسٹیشنز،ریسکیو کنٹرول روم، فلڈ ایکوپمنٹ اور ایمرجنسی وہیکلز کا معائنہ کیا۔
122