نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیرمحمدنعیم ڈی پی او خوشاب کے حکم پر جنرل الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے خوشاب پولیس کی جانب سے ضلع خوشاب کے اہم مقامات پر مختلف اوقات میں جنرل ہولڈاپ (SOS) جنرل ہولڈ اپ کا مقصد بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، موٹرسائیکل، مشکوک افراد اور غیرقانونی اسلحہ کی ترسیل کو روکنا ہے اس دوران شہری ناکہ بندی پوائنٹس پر پولیس سے تعاون کریں اور تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے غیرقانونی سرگرمی سے دور رہیں ضلع میں اس وقت حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ ہے اور اس دوران اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لہرانا اور ہوائی فائرنگ کرنا غیرقانونی عمل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
199