179

حلقہ این اے87 کے مسائل ،محرومیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہوگی ،ملک شاکر بشیر اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارحلقہ این اے87 ملک شاکر بشیر اعوان نے منعقدہ تقریب میں شامل تمام برادریوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آباو اجداد کی طرح شرافت کی سیاست اور عوامی خدمت کروں گا حلقہ این اے87 اور وادی سون کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں محرومیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہوگی عوامی خدمت کیلئے دروازے پہلے کی طرح ہمیشہ کھلے رہیں گے وہ الیکشن مہم کے سلسلہ میں چوہدری عنایت اللہ ،چوہدری فیاض کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ملک میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لانا ضروری ہے دیگر مقررین نے حمایت کرتے ہوئے بھرپور سپورٹ کا اعلان کیا اس سے قبل ملک شاکر بشیر اعوان نے موضع مردوال میں سابق چیئرمین یوسی مردوال ملک ہادی بخش اعوان کی جانب سے کارنر میٹنگ میں اپنے حق میں دعائے خیرتقریب میں شرکت کی اس موقع پرمختلف برادریوں نے ان کی حمایت کی ملک ہادی بخش اعوان نے کہا کہ ہم بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ملک شاکر بشیر اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی کا ممنون رہوں گا جس طرح حلقہ کے عوام کی محبت دیکھ رہا ہوں اللہ کے فضل سے کامیابی ہوگی کامیابی کے بعد عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں