218

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیرمحمدنعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی دفتر پولیس جوہرآباد میں ایس پی انویسٹی گیشن،جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا دوران میٹنگ مورخہ 08 فروری بروز جمعرات کو ملک بھر میں ہونے والے جنرل الیکشن کے بارے میں جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کی گئیں کہ الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش،آتش بازی پر مکمل پابندی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جو ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے پرعملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے مزید کہا کہ شر پسند عناصر کو قانون کے شکنجے میں لیا جائے گا اور صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے پولیس اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے گی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پولنگ مٹیریل کی پولنگ اسٹیشن تک بحفاظت ترسیل اور واپسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کے لیے بہترین سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے انتخابات کا صاف شفاف اور پرامن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے اور ہم بطور ادارہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے ڈی پی او خوشاب نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں اور اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں موثر سرچ آپریشن عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں