430

پٹرولنگ پولیس جابہ وادی سون کے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب رانا مجتبی کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ جابہ وادی سون نے دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام بنا دی دوران ناکہ بندی انچارج پٹرولنگ پوسٹ جابہ سب انسپیکٹر عبدالروف ہمراہ ہیڈ کانسٹیبل آغا حسین و ٹیم نے راولپنڈی سے نوشہرہ آنے والی مسافر گاڑی سے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص محمد آصف والد میر افضل سکنہ مانسہرہ کی تلاشی لینے پر اس سے5 عدد ٹیوب بارود 2 عدد ڈیٹونیٹر معہ تار و دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ملزم کےہمراہ اس کا ساتھی محمد قاسم ولد محمدی گل سکنہ پشاور بھی تھا دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی ٹیم خوشاب کے حوالے کیا گیا ڈی پی او صاحب خوشاب توقیر محمد نعیم، ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ، ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا غلام مجتبی نے جوانوں کی بہادری پر شاباش دی تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں