نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ٹی ایچ کیو اہسپتال سمیت بی ایچ یوز اورآر ایچ سیز میں مریضوں کے لیے ادویات کی قلت کے باعث بیماریوں میں اضافہ بڑھنے لگا ہے غریب مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے موسم سرد ہونے سے شہریوں میں نزلہ،زکام،کھانسی کے امراض بڑھنے لگے ہیں اور شوگرکی ادویات نایاب ہونے پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے مریضون کو مجبوراً سرکاری ہسپتالوں کی بجائے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے ہیں مریض ڈاکٹروں کی بھاری فیس اور ادویات کی من مانی قیمتیں ادا کرنے پر مجبور ہیں عوامی سماجی شہریوں نے محکمہ صحت حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اہسپتالوں میں ادویات کی قلت کو ختم کیا جائے۔
310