330

فوجی فاونڈیشن کالج میں سالانہ فن فیئر فیسٹیول پروگرام منعقد کیا گیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)فوجی فاونڈیشن کالج میں سالانہ فن فیئر فیسٹیول پروگرام منعقد کیا گیا فن فیئر تقریب میں طلباء نے اپنے ہاتھوں سے مختلف چیزوں کے ماڈلز تیار کیے اس کے علاوہ بچوں کیلئے جھولےفوڈ سٹریٹ,گیم زون کے علاوہ اوربھی بہت سی تفریحی چیزوں اور سٹالز کا انعقاد کیا گیا پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے طلباء اور سکول انتظامیہ نے بھرپور محنت کی پروگرام میں بچوں کی بڑی تعداد سمیت مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی اور سب ہی رنگا رنگ تقریب سے بے حد لطف اندوز ہوئے پرنسپل ملک شاہد عزیز نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد بچوں کو تفریحی ماحول مہیا کرنا ہے تاکہ بچوں کو تعلیمی تربیت کیساتھ ساتھ تفریحی ماحول بھی مہیا ہو سکے فن فیئر فیسٹیول کی تقریبات تین دن مختلف اوقات کار میں جاری رہیں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے والوں نے بتایا کہ ہمیں یہاں دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی ہے امید کرتے ہیں کہ ایسے پروگراموں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ایسی تقریبات کا ہونا بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں