671

گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑہ وادی سون میں رزلٹ سیکنڈ ٹرم اور یوم والدین کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑہ وادی سون میں رزلٹ سیکنڈ ٹرم اور یوم والدین کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کے والدین اور معززین شہر نے شرکت کی تقریب میں سکول کے بچوں نے ادبی پروگرام پیش کیا تقریب شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر ملک خدا بخش ساجد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کھوڑہ ہائی سکول کو ضلع خوشاب کا خوبصورت ترین سکول بنانا میرا خواب ہے انہوں نے کہا کہ علم صرف دولت نہیں عبادت ہے جو قومیں آج بام عروج پر ہیں وہ علم کی بدولت ہی ہیں طلبا ملک قوم کا سرمایہ ہیں کل آپ لوگوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اس لیے دل لگا کر محنت کریں موٹیویشنل گیلری کا ذکر کیا جس میں سابقہ سٹوڈنٹس کی تصاویر لگا کر طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلانے کی کوشش کی جو آج علم کی بدولت سے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اس موقع پر سابق سکول ٹیچر ملک غلام جیلانی ملک عارف،سابق چیئرمین ملک مشتاق احمد نے بھی خطاب کیا ملک احمد نواز،ملک فاروق احمد حال کنیڈا کو سکول کی خدمات پر سراہا گیا آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں