نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اولیو کلچر انٹرنیشنل سی فورٹ اور بارانی ایگریکلچر ریسرچ سنٹر چکوال کے زیر اہتمام مہریہ زیتون گارڈن سورکی وادی سون میں ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ٹریننگ کا مقصد زیتون کے کاشتکاروں اور مختلف زرعی شعبوں سے تعلق رکھنے والے تکنیکی ماہرین کو کٹائی،شاخ تراشی میں شامل کرنا تھا تاکہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کاری کے زرعی طریقوں کو بڑھایا جا سکے تفصیلی ٹریننگ کی قیادت اٹالین ماہر ڈی موسیو فرانسسکو نے کی اولیو کلچر اور باری چکوال کی ٹیم بھی موجود تھی جس میں مسٹر عربی اعوان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر قریشی ڈاکٹر اظہر اقبال شامل تھے ٹریننگ میں سائٹ پر سیشن، پریزینٹیشن اور شاخ تراشی کا تفصیلی جائزہ شامل تھا جس سے مقامی اوروادی سون کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کسانوں کو فائدہ پہنچا ٹریننگ میں کاشتکاروں کو زیتون کی شاخ تراشی کے بنیادی اصولوں کے بارے میں اور زیتون کی بہتر نگہداشت کے بارے میں آگاہی دینا شامل تھا زراعت آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع 30ایکڑ تک زیتون کی کاشت کےلئے کسانوں کو سبسڈی فراہم کررہا ہے ڈی موسیو فرانسسکو نے کہا کہ زیتون کے اچھے پھل کے لیے زیتون کی وقت پر کٹائی شاخ تراشی بہت ضروری ہے انہوں نے پودوں کی شاخ تراشی کی اور کاشتکاروں کو شاخ تراشی کی ٹریننگ کروائی اور کاشتکاروں کے مسائل کو سن کر حل بتایا زیتون کے ماہرڈی موسیو فرانسسکو اٹلی نے پاکستان میں زیتون کی پیداوار کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے بارے میں بہتر خیال کا اظہار کیا کاشتکاروں کے حوصلے بلند کرنے اور انہیں زیتون کی بہترین کاشت کے لیے وادی سون میں اپنی زرخیز اور پہاڑی زمینوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کے بعد سیشن کا اختتام اسناد کی تقسیم کی تقریب کے ساتھ ہوا۔
324