نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیر محمد نعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی زیرقیادت گذشتہ اڑھائی ماہ کے مختصر عرصہ میں خوشاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کو نا صرف گرفتار کیا بلکہ عوام الناس کا چھینا/چوری ہوئے مال کو بھی برآمد کروایا جس میں مختلف نوعیت کا مال مسروقہ (موٹرسائیکل، گھریلوسامان، سولر پلیٹس، گائے، بھینسیں، بکریاں، کریانہ سامان، موبائل فون، الیکٹرک سامان، طلائی زیورات وغیرہ) شامل ہیں جن کی کل مالیت 02 کروڑ 61 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد ہے جو درست حالت میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئےاصل مالکان کے حوالے کیا گیا مال مقدمات کی حوالگی کی تقریب دفترپولیس جوہرآباد میں منعقد کی گئی۔
308