نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر نوشہرہ وادی سون کی عوام کی سہولت کی مدنظر رکھتے ہوئے نوشہرہ میں پولیس ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا بلکہ نان کمرشل (کار، موٹرسائیکل) لائسنس کے لیے ٹیسٹ نوشہرہ میں ہی لیا جائے گا اس سہولت کے بعد اب شہریوں کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے نوشہرہ سے سنگلاخ پہاڑوں کا سفر عبور کرکے ضلعی ہیڈکوارٹر جوہرآباد نہیں جانا پڑے گا توقیرمحمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ عوام کی آسانی کے لئے اقدامات میری ترجیح ہے اور ایسے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو پولیس سے متعلقہ سہولیات ان تک باآسانی پہنچائی جا سکیں علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او توقیر محمد نعیم کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
213