282

پاکستان مسلم لیگ ن آفس میں پی پی 81 کے ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے،ملک طاہر سرفراز اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)صدر تنظیم الاعوان پاکستان سابق وفاقی سیکرٹری ملک طاہر سرفراز اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن آفس میں پی پی 81 کے ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ملک طاہر سرفراز 1985سے انفرادی طور پرضلع خوشاب کی خدمت کر رہے ہیں اور ضلع میں ڈی سی گروپ کے سربراہ ہیں ان کی سروس کے دوران ان کی اپنے ضلع کی عوام کیلئے محبت نے ان کو اہل خوشاب کے دل میں ایک الگ مقام دیا ہے2018 میں ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے حلقہ کے عوام کی ہر خوشی غمی میں شریک رہتے ہیں انہوں نے دوران سروس میں رہنے کی وجہ سے اپنے ذاتی تعلق کی بنا پر پی ٹی آئی کی سختیوں سے اپنے ساتھیوں کو بہت حد تک دور رکھا حلقہ احباب کا کہنا ہے کہ اگر ملک طاہر سرفراز اعوان منتخب ہوتے ہیں تو یہ علاقے کی بالخصوص وادی سون اور دامن مہاڑ سمیت تھانہ کٹھہ کی خوش قسمتی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں