235

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس خوشاب میں کھلی کچہری لگائی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہدفاروق اعوان سے)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس خوشاب میں کھلی کچہری لگا کر وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں اور بیشتر شکایات کو موقع پر ہی ریلیف دے دیا گیا اور وفاقی محکموں کے افسران رپورٹس لے کر موقع پر موجود تھے۔جس پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کو وقت پر ریلیف فراہم کیا جائے جس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن پر کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں