نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ،ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خوشاب رانا غلام مجتبی کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ گروٹ چوک ملک عمردراز اعوان کی زیرنگرانی فداحسین Asiکی کاروائی ہڈالی کے رہائشی محبوب اعظم ولد محمد منیر سے پسٹل 30بور اسلحہ ناجائز برآمد کرکے تھانہ سٹی جوہرآباد میں مقدمہ نمبر 880درج کروا دیا پٹرولنگ پوسٹ جابہ کی نا جائز اسلحہ اور LPG گیس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہی انچارج پٹرولنگ پوسٹ جابہ سب انسپکٹر صفی الہہ نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ ملزم فیاض احمد ولد عزیز احمد ساکن نوشہرہ سے پسٹل بر آمد کرکے تھانہ نوشہرہ میں مقدمہ درج کرایا مسافر گاڑیوں میں غیر قانونیLPG گیس سلنڈر استعمال کرنے والے ڈرائیوراں کے خلاف دو الگ مقدمات تھانہ نوشہرہ میں درج کروائے گئے سب انسپکٹر صفی الہہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھ کر معاشرے میں بدامنی پھیلانے اور خطرناک LPG گیس کو بطور فیول استعمال کرنے والوں کو کسی صورت انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
203