225

امت مسلمہ اگر عروج چاہتی ہے تو اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو،صاحبزادہ حافظ انس حسین رضوی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حضرت علامہ صاحبزادہ حافظ انس حسین رضوی رہنما تحریک لبیک پاکستان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اگر عروج چاہتی ہے تو اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو اور اسلام کا اہم رکن جہاد ہے جس کو ہم نے چھوڑ دیا ہے وہ موضع کھوڑہ وادی سون میں دربار غوثیہ میں گیارویں شریف،سالانہ عرس مبارک شہنشاہ بغداد اورقل شریف سیدہ مائی صاحبہ کی شرکا تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب کی صدارت پیر سید ضمیر حیدر گیلانی،پیر سید سجاد الحسن گیلانی نے کی پیر سید ضمیر حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم تحریک لبیک کے ساتھ پہلے کی طرح کھڑے ہیں تقریب میں اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کے خلاف مذمت کی گئی اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق دعا کی گئی منعقدہ تقریب میں ملک عدنان قادری امیرضلع خوشاب حافظ نیاز احمد نائب ناظم ضلع خوشاب سمیت وادی سون اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں مہمانوں کی تواضع غوثیہ لنگر سے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں