نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ کے حوالے سے ڈی سی کانفر نس روم میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،ڈپٹی کمشنر (ریونیو) امیر تیمور،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اعجاز،سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمو د قا ضی کے علاوہ پولیس،کالجز،انوائرنمنٹ،ٹرانسپورٹ،ہائی ویز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہ سموگ ہر فرد کیلئے نقصان دہ ہے جس سے خطرناک اور مو ذی امراض لگنے کے خطرات ہیں لہذا حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے محکمہ زراعت کی کار کردگی کو غیر تسلی بخش کرار دیتے ہوئے ایمانداری اور لگن سے انسداد سموگ کے ضمن میں ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور زراعت کا کرداد بہت اہم ہے لہذا محکمہ زراعت فصلا ت کے با قیات کو جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے،سیکر ٹری آر ٹی اے کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،محکمہ صحت کو ہسپتالوں کی ویسٹ کی تلفی کرنے،ٹریفک پولیس کو گاڑیو ں کی چیکنگ کرنے اور دیگر محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
345