نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پراے سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کےلئے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری کا مقصد سائلین کو ریونیو کی بہتر سروسز کی فراہمی،عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور سائلین کو درکار سروسز کی فراہمی ہے اس موقع پر تحصیلدار محمد عظیم جسرہ اور ریونیو افسر بھی موجود تھے۔
273