316

ضلعی انتظامیہ خوشاب نے جوہرا ٓباد میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کا عارضی کیمپ کا قیام کر دیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کی حکومتی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہو ئے ضلعی انتظامیہ خوشاب نے جوہرا ٓباد میں عارضی کیمپ کا قیام کر دیا ہے جس میں ان رجسٹرڈ غیر ملکی باشندوں کو عارضی طور پر ٹھہرایا جا ئے گا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کیمپ کا وزٹ کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ملک محمد اعجاز،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امتیاز احمد سوبھی،سی او ایم سی جوہرآباد حرا ء جا وید،تحصیلدار خوشاب کلیم اللہ اور دیگر محکموں کے افسران تھے۔ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے خواتین سے ملحقہ بلڈ نگ میں بنائے گئے کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے وہاں سکیورٹی،کھانے پینے،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے وہاں نادرا اور سکیو رٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو بھی دیکھا۔ڈپٹی کمشنر نے عمارت میں مکمل طبی سہولتیں کھانے پینے کی فراہمی کے علاوہ اس میں مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں