نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے موضع سبھرال،صدیق آباد،کھوڑہ میں غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرکے نوزل پیٹرول یونٹ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور موضع شکرکوٹ میں پیٹرول ایجنسی کو سیل کردیا انہوں نے کہا کہ دیگر غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کے خلاف بھی کاروائی جارہی رہے گی غیر قانونی ایجنسیوں والے لائسنس حاصل کرکے اپنی ایجنسیوں کو قانونی شکل دیں اور اس قسم کے چھاپوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں خطرناک ہیں وہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ان کا قیام غیر قانونی ہے۔
319