293

گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول میں یوم سیاہ کی تقریب کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہر اباد میں یوم سیاہ کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (سیکنڈری) ملک فضل الہی تھے تقریب میں پرنسپل سکول رانا طارق محمود، سکول کے اساتذہ اور طالب علموں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او ایجوکیشن ملک فضل الہی نے کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے لہذا حکومت سمیت ہر پاکستانی انڈیا کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ اور تسلط کی مذمت کرتا ہے کشمیریوں کے لیے ہماری اخلاقی سفارتی اور ہر طرح کی سپورٹ جاری رہے گی لہذا اقوام متحدہ اپنی قراردادکی روشنی میں کشمیریوں کوخود ارادیت کا حق دے تقریب میں اسکول کے اساتذہ اور طالب علموں نے بھی کشمیریوں کے حق میں تقاریر کیں علاوہ تقریب میں ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں