681

ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ذوہیب حسن نے ٹیم کے قتل کا سراغ لگا لیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)گزشتہ دنوں وادی سون کے نواحی موضع سبھرال باغ شمس دین میں پراسرار آحمد نواز کی موت کا معمہ حل ہوگیا ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ذوہیب حسن نے ٹیم کے ہمراہ ماہرآنہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے قتل کا سراغ لگا لیا دو روز قبل پولیس کو اطلاع ہوئی کہ آحمدنوازنے رات گئے اپنے آپکو فائر کرکےخودکشی کرلی ہے جس پرایس ایچ اوذوہیب حسن ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا جہاں حالات مشکوک پائے گئے دودن گزرنے کے بعدایس ایچ او ذوہیب حسن نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مقتول کی بیٹی (م)سے تفتیش کی جس پر مقتول کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے آشنا محمدعاصم کے ساتھ ملکراپنے باپ کوقتل کیا ہے پولیس نے آحمدنوازکے کزن مقصوداحمدکی مدعیت میں دفعہ302/109کے تحت ملزم محمدعاصم،محمداقبال اورمقتول کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے وجہ عنادمحمدعاصم مقتول کی بیٹی کے ساتھ شادی کا خواہشمند تھا سول سوسائٹی اورصحافی برادری نے ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن، ایس ایچ او ذوہیب حسن اورانکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں