163

ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام ورلڈ پولیو ڈے کی تقریب کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال ہیلتھ اتھارٹی آ فس جو ہرآباد میں ورلڈ پولیو ڈے کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔جسکی صدارت سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب رانا محمد اکبر نے کی۔سٹیج سیکرٹر ی کے فرائض ورلڈ ہیلتھ ار گنا ئزیشن کے نما ئندہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹ کمیو نیکشن آ فیسر ظاہر شا ہ نے انجام دیئے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر خوشاب ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ،ایم ایس ڈاکٹر آصف محمو د قاضی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،انٹا ما لوجسٹ رانا محمد ساجد،مولا نا رانا سلیم الرحمن،میڈیا نما ئندگان او ر دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ اتھا رٹی خوشاب نے کہا کہ آپ اور مختلف سو سائٹی کے لوگ ہمارے دست و بازو ہیں آ پ کی وجہ سے ہی ہماری پولیو مہم میں سو فیصد کامیابی ہوئی ہے اور آئیندہ بھی آ پ کا تعاون درکار ہے۔ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ نے کہا جب بھی پولیو مہم چلائی گئی ہم نے ٹارگٹ سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے لہذا آج کی تقریب کا مقصد پولیو ڈے کے حوالے سے آ پ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ظاہر شاہ نے تقریب میں بتا یا کہ 1998سے ضلع خوشاب پولیو فری چلا آ رہا ہے لیکن وطن عزیز میں ابھی پولیو کے خطرات منڈ لا رہے ہیں ہم پورے ملک سے پولیو کا خاتمہ نہیں کر سکے اس میں ہمیں مزید محنت درکار ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل جل کر اور ہر طبقہ کا فرد اپنی اپنی جگہ پر اپنا مثبت کردار ادا کرے۔تقریب کے آ خر میں انسداد پولیو میں نمایاں کارکر دگی پیش کر نے والے افسران اور دیگر کو ایوارڈ دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں