148

ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک آ گاہی سیشن

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک آ گاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خوشاب چوہدری محمد شاہد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر حمنہ ملک،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید عباس،ڈاکٹر عنبر کے علاوہ میڈیا پرسنز و عہدیداران پر یس کلب عبدالواہیب چغتا ئی،راناظہیر احمد ساجد،ممتاز جاوید اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔تقریب میں ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شا ہد نے کہا کہ ہمارے اس سیشن کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانا ہے اور لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب میڈیا ہمارا بھر پور سا تھ دے۔ چو نکہ محراب اور ممبر سے نکلنے والی آ واز اور میڈیا کے ذریعے لوگوں کے دماغوں کو ہٹ کرنے سے ہی مثبت تبدیلی آ سکتی ہے لہذا آ پ اپنے پلیٹ فارم پر اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔چوہدری محمد شاہد نے کہا کہ بچوں میں مناسب وقفہ ہی ماں اور بچے کی صحت کا ضامن ہو سکتا ہے لہذا اپنے بچوں کی بہترین پرورش کیلئے اپنے وسائل کے مطابق بچے پید ا کریں چونکہ ہم نے بچوں کو ہجوم نہیں ایک قوم بنا نا ہے۔قبل ازیں ڈپٹی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حمنہ ملک نے محکما نہ کا رکر دگی اور سیشن کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔قاری عبدالر شید اور میڈیا پرسن رانا ظہیر ساجد نے بھی قرآن و سنت کی روشنی میں بچوں کی پیدائش اور اس میں وقفے کے ضمن میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعدازاں قاری عبدالرشید نے پاکستان کی خوشحالی و استحکام کی دعا بھی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں