155

پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہوسکی،شہری

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف تاحال عوام تک نہ پہنچ سکا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاحال کرایوں میں کمی نہیں ہوئی ہے مسافروں نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ،آر ٹی اے سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےتفصیل کے مطابق نوشہرہ سے مختلف روٹ پر چلنے والی چھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہیں ہوسکی ہے جبکہ پٹرول40روپے اورڈیزل15روپے سستا ہونےکے باوجود جعلی کرایہ نامہ بنا کرمسافروں سے زائدکرایہ وصول کیا جانے لگابپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں