نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہدفاروق اعوان سے)صدر کسان بورڈ،تحریک تحفط ویلفیئر وادی سون ملک اختر اسلام پتھال کی قیادت میں شہریوں نے محکمہ صحت حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کی سہولت نہ ہونے سے یہاں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ہمارا محکمہ صحت کے سیکرٹری پنجاب،کمشنر سرگودھا،ڈی سی خوشاب،ضلعی حکام صحت سے پرزور مطالبہ ہے کہ ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ میں مستقل میڈیکل آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں آحمد نواز کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلعی اہسپتال جوہر آباد لےجانے پر ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے واضع کیا کہ اگر ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کی سہولت مہیا نہ کی گئی تو ہم مجبورا روڈ بلاک کرکے احتجاج کریں گے۔
222