262

باغ شمس دین کے رہائشی52سالہ آحمدنواز نے خود کو فائر کرکے زندگی کاخاتمہ کر دیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے نواحی موضع سبھرال کے باغ شمس دین کے رہائشی52سالہ آحمدنواز نے خود کو فائر کرکے زندگی کاخاتمہ کر دیا اطلاع ملتے ہی تھانہ نوشہرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی معاملہ مشکوک ہونے پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد آئیں گےتحصیل ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کی سہولت میسر نہ ہونے سے انتظامیہ کے خلاف شہریوں ملک نواز عرف ڈی سی،ملک خالد،ملک صلاح الدین،ملک واجد ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ خوشاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرٹی ایچ کیو نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کی سہولت بحال کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں