نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے زیر نگرانی ایوب بھاء ہاکی سٹیڈیم میں سالانہ انٹرا یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقاد کیا گیا سرٹ چیلنج میں ضلع بھر سے تربیت یافتہ رضاکاران کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی ٹیموں نے سرٹ چیلنج کے موقع پر کسی بھی سانحہ یا حادثہ کی صورت میں زخمیوں کی درجہ بندی کے مطابق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ بحفاظت جگہ پر منتقلی،بلڈنگ کولیپس کی صورت میں دب جانے والے متاثرین کو لوڈ لفٹنگ کے ذریعے نکالنے، چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئرحافظ عبدالرشید نے کہا کہ ریسکیو محافظ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیومحافظ کا کلیدی کردار ہے تربیت یافتہ سرٹ ٹیمز کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے اردگرد رونما ہونے والی ایمرجنسی پر ریسکیو 1122کے شانہ بشانہ اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں یونین کونسلز میں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم بمقام پنجاب ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں نیشنل سرٹ چیلنج میں حصہ لے گی آخر میں انہوں نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر خاص و عام کو پنجاب ایمرجنسی سروس سے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل کرنی چاہیئے تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کر سکیں۔
144