نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)مختلف اشیائے ضروریہ کی رسدو طلب کی مساوی تقسیم اور مقررہ نرخوں پر فراہمی اور دستیابی کیلئے ڈی سی کانفرنس روم میں ڈسڑکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد صہیب کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران و تاجران کی تنظیموں کے عہدیداران موجو د تھے پرائس کنٹرو ل کی مشاورت سے صدر اجلاس نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا ازسر نو تعین کیا جسکے مطابق سپر باسمتی چاول (پرانا) فی کلو گرام 280روپے، چنا کالا(موٹا) 185روپے،چنا سفید (باریک)300روپے،دال چنا ء (موٹی)195روپے،دال چنا (باریک) 175روپے،بیسن 185روپے،وائٹ شوگر گورنمنٹ پالیسی کے مطابق،دال مسور (موٹی) 280روپے،دال ماش (دھلی ہوئی) 475روپے،دال مونگ (دھلی ہوئی) 225روپے،گوشت (چھو ٹا)1350روپے،گوشت (بڑا)650روپے،دودھ (کھلا) 130روپے،دہی 140روپے،روٹی 100گرام 12روپے،نان 120گرام 12روپے اور آٹا تھیلا 10کلو گرام گورنمنٹ پالیسی کے مطابق فروخت کیا جاسکے گا۔
158